ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، بنگلادیش کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست
Image

کلکتہ:(سنو نیوز) انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیدرلینڈ کی ٹیم نے اپنے مدمقابل میدان میں اترنے والی بنگالی ٹیم کو 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی ہے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا گیا تھا لیکن اس کے جواب میں پوری ٹیم بیالیس اعشاریہ 2 اوورز میں 142 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیدرلینڈ کے پال وین میکرین نے سات اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیدرلینڈ کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا کیونکہ ان کی ٹیم کے دونوں اوپنرز جلد ہی آئوٹ ہو گئے۔ وکرم جیت سنگھ نے 3 جبکہ میکس اووڈوڈ کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوئے۔

Newzeland vs Australia Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

کپتان سکاٹ ایڈورڈز ہی نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور کیپٹن اننگز کھیلی۔ انہوں نے ذمہ داری کیساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ویزلی باریسی 41، سائیبرانڈ 35 جبکہ لوگان وین بیک 23 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شرف السلام ، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ شیکب الحسن کے حصےمیں ایک وکٹ آئی۔

شائقین کرکٹ سمجھ رہے تھے کہ نیدرلینڈ کی ٹیم نے انتہائی کم ٹوٹل بنایا ہے، اور بنگلا دیش کے کھلاڑی اسے باآسانی حاصل کر لیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پال وین میکرین نے اپنی تباہ کن بائولنگ سے بنگالی ٹیم کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 3، تنزد حسن 15، مہدی حسن میراز 35، نجم الحسن شانتو 9، کپتان شکیب الحسن 5، مشفق الرحیم 1، محمود اللہ 20، مہدی حسن 17، تسکین احمد 11 اور مستفیض الرحمان نے 20 رنز بنائے۔ یوں پوری بنگالی ٹیم بیالیس اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 142 رنز بنا سکی اور نیدرلینڈ نے 87 رنز کے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔

رمیز راجا اور عاقب جاوید