استحکام پاکستان پارٹی کا جہانیاں میں پہلا پاور شو
Image

جہانیاں :(سنو نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے جہانیاں سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے جلسے سے خطاب میں منشور کا اعلان کیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں نے جہانگیر خان، علیم خان کو کس کیلئے قربان کیا تھا کدھر ہے آج عثمان بزدار ؟ کدھر گیا محمود خان ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا وہ دس بار وزیراعظم بنا تو وزیراعلیٰ بزدار ہی ہوگا، جواب دو پی ٹی آئی والو، کتھے ہے بزدار ؟

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے خطاب میں کہا کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جس پاکستان کا خواب دس بارہ سال پہلے دیکھا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں گئی جن کے دلوں میں پاکستان کا درد نہیں تھا، ہم اس لئے اکٹھے ہورہے ہیں کہ ادھورا مشن پورا کیا جاسکے۔

جلسے میں جنوبی پنجاب کے اضلاع سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ استحکام پاکستان پارٹی نے اسے کامیاب شو قرار دیا۔