انڈونیشیا: سیاحتی مقام پر شیشے کا پل ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک
Image

جکارتہ: (سنو نیوز) انڈونیشیا کے ایک سیاحتی مقام پر بنایا گیا شیشے کا پل ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا۔ یہ پل وسطی جاوا کے علاقے لمپاکووس پائن جنگل میں بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیشے کے اس پل کی اونچائی 30 فٹ ہے۔ اس پل کی تعمیر کیلئے پلرز کو انتہائی مہارت کیساتھ بنایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پل کودو بڑے سنہری ہاتھوں نے پکڑا ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب سیاح اس پل سے جنگل کا نظارہ کر رہے تھے تو شیشے کے مختلف پینل اپنی جگہ سےکھسکنے لگے۔ان میں سے ایک شیشہ ٹوٹنے سے سیاح نیچے گر گئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

انڈونیشیا: سیاحتی مقام پر شیشے کا پل ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک

مقامی پولیس سربراہ ایڈی سورنتا سیتیپو نے تصدیق کی کہ گرنے والے متاثرین میں سے ایک کو گرنے کے فوراً بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم تین دیگر سیاح اس حادثے سے معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد، مقامی پولیس نے لمپاکووس پائن فاریسٹ کو مہمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

انڈونیشن میڈیا میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ لمپاکووس پائن فاریسٹ کے چیئرمین Ekop Purnomo نے اس سال کے شروع میں جب پل پہلی بار کھلا تھا، پل کے مینیجر سے رابطہ کرکے اس کاجائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس جنگل میں سیر کیلئے آئے متعدد سیاحوں نے آن لائن شکایات درج کرائی تھیں کہ شیشے کے اس پل پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔