علیزہ سحر کی ویڈیو کس نے لیک کی؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا
Image
لاہور: (سنو نیوز) معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص بارے بتاتے ہوئے کہا کہ عرب ملک قطر میں بیٹھے ایک شخص نے ویڈیو وائرل کی، اس سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ کرا دی ہے۔
ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے یوٹیوب پر جاری اپنی مختصر ویڈیو میں بتایا کہ جس شخص نے میری ویڈیو لیک کی، اس کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں موجود ہے۔
علیزہ سحر نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص نے مجھے بلیک میل کیا، میری زندگی برباد کر کے پوری دنیا کے سامنے مجھے بے لباس کیا۔ مختصر ویڈیو میں بات کرنے کے دوران علیزہ سحر متعدد بار جذباتی بھی ہوگئیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وائرل ویڈیو کے بعد میرے متعلق جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بنائی گئیں اور مجھ سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔
علیزہ سحر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کریں گے لیکن تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔
ٹک ٹاکر نے ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ شروع دن سے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، اپنی محنت اور کام جاری رکھا۔
خیال رہے کہ علیزہ سحر دیہات کے کھیتوں، گھروں اور وہاں کے ماحول میں دیسی انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ علیزہ سحر کے ٹک ٹاک پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 لاکھ ہے۔