12 April 2024

Homeانٹرٹینمنٹغزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، شوبز شخصیات نے خاموشی توڑ دی

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، شوبز شخصیات نے خاموشی توڑ دی

شوبز شخصیات نے غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے پر خاموشی توڑ دی

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، شوبز شخصیات نے خاموشی توڑ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر بمباری کے دوران انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد شوبز شخصیات نے خاموشی توڑتے ہوئے فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ غزہ سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں، اسرائیل کی زمینی فوج حملے کررہی ہے اور ہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر کچھ نہیں کرسکتے، لوگوں کی نسل کشی ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں یہاں تک کہ میڈیا بھی اس کی صحیح کوریج نہیں کر رہا۔


اداکارہ عثمان خالد بٹ نے بھی غزہ میں انٹرنیٹ اور سیلولر سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترکیہ کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں ایک فلسطینی کا پیغام پڑھ کر سنایا جا رہا تھا۔


فلسطینی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مر چکے ہیں۔

اس پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے نادیہ جمیل دُنیا کے تمام مسلم ممالک پر پھٹ پڑیں، جو اس وقت اسرائیل کی دہشتگردی پر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت ہر مسلم ملک کو شرم آنی چاہیے جو خاموشی سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی نسل کشی دیکھ دیکھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں۔

اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے غزہ کو فوری پر اسٹارلنک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ تمام لوگ ایلون مسک کو ٹیگ کریں تاکہ وہ غزہ میں اسٹارلنک ایکٹی ویٹ کریں، دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر میزائل چلا دئیے، شہادتیں 7326 تک جا پہنچی

خیال رہے کہ ایلون مسک کا اسٹار لنک منصوبہ سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے، اس کا مقصد ان افراد کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا ہے جو زمین کے دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں تیز انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

واضح رہے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کے بعد غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔

Share With:
Rate This Article