سحر خان کس لڑکے سے شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

9/28/2023 6:54
لاہور: (ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی لیکن جب بھی کروں گی، لمبے لڑکے سے ہی شادی کروں گی۔
مشہور اداکارہ سحر خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر شوبز شخصیت کو پیار کرنے والے افراد زیادہ ہوتے ہیں جبکہ تنقید کرنے والے مٹھی بھر ہوتے ہیں۔
سحر خان نے انکشاف کیا کہ پہلے جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن ایک بار دوست کے ساتھ ان کے گھر بیٹھی تھی کہ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر بابا جی آتے ہیں جس پر میں نے دوست کا مذاق اڑایا اور کہا کہ میں یہیں رکوں گی اور دیکھتی ہوں کہ بابا جی کون سے ہیں اور کیسے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اپنی دوست کے ساتھ ہی بیٹھی تھی کہ کمرے کی بند کھڑکی زور زور سے بجنے لگی اور خوف کے مارے کانپنیں لگی اور خوف کی وجہ سے کوئی قرآنی آیت تک یاد نہ آئی، مذکورہ واقعے کے بعد مجھے جنات وغیرہ پر یقین ہونے لگا اور اب ایسے معاملات کو سنجیدہ لیتی ہوں۔ انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس سے متعلق سوچا، سوچنے اور کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ ہے اور دوسرا یہ کہ تاحال خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لئے فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ سحر خان نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ میرا ہونے والا شریک حیات 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا ہو۔ ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، کیوں کہ ایسے لڑکے بیوی کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage