امریکی ڈالر مزید سستا
Image

لاہور: (سنو نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ۔انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی اس سے دوگنی رفتار سے نیچے آگئی، 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں

https://sunonews.tv/26/12/2023/latest/61403/

بدھ کے روز بھی بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آیا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے، کاروبار کا تیزی پر اختتام100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60863 کی سطح پر بند ہوا۔

15.9 ارب روپے مالیت کے 66.5 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔355 کمپنیوں میں سے 274 میں تیزی، 61 کمپنیوں میں مندی رہی۔

یاد رہے سال 2023 میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آتی رہی، آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بنیں۔

اس سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سال 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔

تاہم یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستا ہوا۔

اس سال کےآغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی جبکہ سال 2023 کے اختتام پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی۔

اس وقت پیٹرول کے فی لیٹر میں لیوی-مارجن-ڈیوٹیز-ٹیکس97 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کے فی لیٹر قیمت میں لیوی-مارجن-ڈیوٹیز اور ٹیکس کا حصہ 97 روپے 4 پیسے بنتا ہے۔

سال2023 کے آغاز پر ایک ڈالر 226 روپے کا تھا جو 22 دسمبر کو 282 روپے 53 پیسے کا ہوا تاہم اسی سال کے دوران ایک ڈالر 300 روپے سے اوپر بھی گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage