
ممبئی :(ویب ڈیسک )بھارتی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ،اداکار ہ کی ٹیکنالوجی کی مددسے بنائی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق رنبیر کپور کی اہلیہ و اداکار ہ عالیہ بھٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں قابل اعتراض لباس میں نازیبا اشارے کرتا دیکھاجارہا ہے جو کہ بنیادی طور پر کوئی اور خاتون ہے جس کو اداکارہ کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ مطالبہ کیاجارہا ہے کہ وہ اس طر ح کی حرکتیں کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عام عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کی عزت و نفس کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس سے قبل اداکارہ رشمیکا منڈانہ،کترینہ کیف اور کاجول کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو ز منظر عام پر آچکی ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں مقبول بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا مصنوئی ذہانت کے غلط استعمال کا شکار ہوئیں تھیں،سوشل میڈیا پر کسی نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کا چہرہ دوسری خاتون کے ساتھ بدل دیا،وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ سوئمنگ سوٹ میں انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں،اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیاصارفین کی توجہ حاصل کرلی جس پر ہر طرف اداکارہ کی ویڈیو چرچا شروع ہوگیا۔
رشمیکا منڈانا کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو جعلی اور ایڈیٹ شدہ قرار دیتے ہوئے مذکورہ ویڈیو میں موجود اصل خاتون زارا پٹیل کی تصویر جاری کی جو بنیادی طور پر ایک ماڈل ہے۔مذکورہ ماڈل نے اپنے اکائونٹ پر سوئمنگ سوٹ میں ویڈیو اپلوڈ کی تھی جسے بعد میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ایڈیٹ کرکے زارا پٹیل کی جگہ رشمیدا منڈانا کا چہرہ لگا دیا گیا ۔
زارا پٹیل نے ڈیپ فیک ویڈیو کے جواب میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور دوسروں کو خبردار کیا کہ آن لائن نظر آنے والی ہر چیز کو قبول نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/18/11/2023/entertainment/54859/انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک سٹوری میں لکھا: ’میرے علم میں یہ آیا ہے کہ کسی نے میرے جسم اور بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ کے چہرے کا استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بنائی ہے۔ ڈیپ فیک ویڈیو سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس سے میں بہت پریشان ہوں۔
زارا پٹیل نے ڈیپ فیکس سے لاحق خطرے اور مستقبل میں ان کے ممکنہ غلط استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’میں ان خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں جو اب سوشل میڈیا پر آنے سے ڈرتی ہیں۔ براہ کرم آپ جو انٹرنیٹ پر دیکھتے ہیں اس کی حقیقت کی جانچ کریں۔ انٹرنیٹ پر ہر چیز حقیقی نہیں ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے بہت پریشان ہوں۔‘
رشمیکا منڈانا کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بنائی جانے والی اپنی جعلی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ شرمندہ محسوس کررہی ہوں لیکن مجھے اس حوالے سے با ت کرنی ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال دوسرے لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
ٹوئٹر اکائونٹ پر پر رشمیکا نے لکھا کہ ’آج ایک خاتون اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور خیر خواہوں کی شکر گزار ہوں جو میری حفاظت اور سپورٹ سسٹم ہیں۔ لیکن اگر یہ میرے ساتھ اس وقت ہوا جب میں سکول یا کالج میں تھی، تو میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میں اس سے کیسے نمٹتی۔ اس سے قبل کہ ہم میں سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس طرح کی شناخت کی چوری سے متاثر ہوں، ہمیں بحیثیت معاشرہ اور فوری طور پر اس سے نمٹنا چاہیے۔‘
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/22/11/2023/technology/55685/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage