کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی: مریم نواز

2/27/2024 7:00
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری خزانہ نے مریم نواز کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیئے، مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/25/02/2024/pakistan/70775/
مریم نواز نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کر دیا، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، سٹرکچرل ریفارم کرنی ہوگی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں، کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage