19 April 2024

Homeتازہ ترینبابر اعظم کی سنچری: پشاور زلمی کے مالک کا بڑے تحفے کا اعلان

بابر اعظم کی سنچری: پشاور زلمی کے مالک کا بڑے تحفے کا اعلان

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعطم سنچری بنانے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

بابر اعظم کی سنچری: پشاور زلمی کے مالک کا بڑے تحفے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم میچ میں سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہین کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنایا جائے:سابق کرکٹر

جس میں زلمی کے کپتان بابر اعظم 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔


سوشل میڈیا پر بیان جاری میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ ‘بابراعظم کیلئے ایم جی کا تحفہ، میڈان پاکستان، وہ پہلا شخص ہو گا جو یہ ایم جی ایسنس چلائے گا’۔

Share With:
Rate This Article