ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا:جہانگیر ترین
Image

کامونکی:(سنونیوز)پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا۔ باریاں لینے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کامونکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی ہمارا نصب العین ہے،ہمیں ملک کو ٹھیک کرنے کا طریقہ ہمیں معلوم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہہماری ترجیح آپ لوگ ہیں، آپ کو حق نہیں ملا، آپ لوگوں کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدل جائے گا۔

ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ علاج کیلئے باہر سے آئیں گے، ہماری پارٹی نے تمام اسکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی اسکول ہوتے ہیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے خطاب میں کہا غریب کا معیار زندگی بلند کریں گے،بجلی کا بل آتا ہے تو 18 ماہ کی حکومت سب کو یاد آتی ہوگی، باریاں لینے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔

حکومت میں آکر غریب کی بجلی مفت کریں گے، موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی ہوگی۔ ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنے گی، مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے ہوگی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ملک پاک فوج کی وجہ سے مستحکم ہے، سیاست ضرور کریں لیکن اداروں کیخلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/28/10/2023/latest/51080/

گذشتہ ماہ ایک انٹرویو میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیرپا بنیادوں پر ملکی ترقی و استحکام کی پالیسیاں تشکیل دیگی، نمائشی اور وقتی منصوبوں کی بجائے ملک و قوم کیلئے ٹھوس اور مستقل فیصلے کرینگے۔

صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، اب ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہوگا، قائد اور اقبال کے فرمودات کی روشنی میں تعمیر پاکستان کا سفر جاری رکھیں گے، پارٹی پلیٹ فارم سے زندگی کے تمام شعبوں کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینگے۔

پارٹی صدر نے مزید کہا کہ کسانوں، وکلاء، سٹوڈنٹس، خواتین، سول سوسائٹی کو جدوجہد میں شامل کرینگے، ملک میں یوتھ کیلئے نئے فورم بنانے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روائتی طریقہ کار میں تبدیلی لا کر ملکی اداروں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

گذشتہ ماہ غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،انہوں نےجہانگرین ترین سے ملاقات میں اعلان کیا، ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے، جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/19/11/2023/pakistan/55179/

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔سابق ایم پی اے چودھری ساجد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، یہ ایک دل خراش واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔چودھری ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں اور باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی پاکستان کے عوام نے بھی مذمت کی، 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو بری کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان پہنچا۔