
موہالی:(ویب ڈیسک )بھارتی پنجاب کے مقبول ترین گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ ،واقعے کی ذمہ داری لارنس بشنوی گینگ نے قبول کرتے ہوئے اسے "ٹریلر"قرار دیا، جلد فلم ریلیز ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے میں موجود گپی گریوال کے گھر پر پیش آیا ہے جہاں وہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے مقیم رہتے ہیں جبکہ بھارتی پنجاب میں ان کا گھر موہالی میں ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، بشنوئی نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی ہے۔
گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔
لارنس بشنوئی نے مزید لکھا ’’تمھیں کوئی نہیں بچا سکتا، سدھو موسے والا کی موت پر تم نے جو بڑھ چڑھ کر ردعمل دیا تھا وہ ہماری نظر میں رہا، ہم اس کے کردار اور اس کے مجرمانہ روابط سے بخوبی واقف ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کو کئی مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے، جن میں بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 700 مسلح افراد کے ساتھ اس کا رابطہ ہے۔
انڈین پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال نے لاہور میں فلم کی شوٹنگ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے سنو نیوز کے مزاحیہ پروگرام “مستیاں” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انڈین پنجابی اداکار گپی گریوال عید الاضحیٰ کے پہلے روز پروگرام “مستیاں” کے مہمان بنے اور اپنی مزاحیہ گفتگو سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئی پنجابی فلم”جنے لاہور نئی ویکھیا” بنانے جا رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ وہ لاہور میں کریں گے۔
پروگرام مستیاں کی میزبان وینا ملک نے گپی گریوال سے سوال کیا کہ اگر کوئی پاکستانی پرڈیوسر آپ کو اپنی فلم میں لینے کا خواہشمند ہوتو کیا آپ اس کیساتھ ڈسکائونٹ کریں گے۔ اس پر انڈین اداکار نے ہنسی مذاق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ اس پر منحصر ہے کہ کون پرڈیوسر ہے، اگر ناصر چنیوٹی نے رابطہ کیا تو میں ان سے پورے پیسے وصول کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/20/07/2023/latest/32785/یہ سنتے ہی ناصر چنیوٹی نے گپی گریوال سے درخواست کی کہ میں فلم پرڈیوس کروں گا تو آپ اس میں کام کریں گے۔ اس پر انڈین اداکار نے کہا کہ آپ جب حکم کریں میں حاضر ہوں، میرا پاکستانی فلم کرنے کی بہت خواہش ہے۔ تاہم ناصر چنیوٹی نے بھی مذاق میں کہا کہ میں آپ کی فلم پرڈیوس کروں گا لیکن اس سے پہلے آپ کی 20، 25 فلموں میں کام کروں گا۔ یہ سن کر پروگرام میں شریک تمام لوگ ہنس پڑے۔
اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ میں خود ایک فلم پرڈیوس کر رہا ہوں، لیکن میں نے اس کا ٹائٹل کبھی نہیں بتایا تھا۔ میں اس کی ورکنگ کررہا ہوں، میں اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں کروں گا، اس فلم کا ٹائٹل ہی” جنے لاہور نئی ویکھیا” ہے۔
پروگرام کے دوران کامیڈین شجر عباس نے گپی گریوال سے پوچھا کہ بھائی، آپ اداکار، گلوکار، رائٹر، پرڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، مجھے یہ بتائیں کہ کیا آپ آکٹوپس ہیں؟ اس پر گپی گریوال نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے یہ سوال کرنے کیلئے لفظ آکٹوپس کتنی بار یاد کیا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage