سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری، 8 دہشتگرد گرفتار

8/26/2023 5:31
لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، کارروائی لاہور، گوجرنوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز کاشان اور حسن گرفتار ہوئے ہیں، دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ ،ڈیٹو نیٹر، موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد ہو ئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت لیاقت،حسن،کاشان، گل کریم، ایوب خان ،امیر معاویہ اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے 336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 16784 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ہے، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage