سرکاری اراضی کیس،خاور مانیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Image

اوکاڑہ :(سنونیوز) محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کر کے دوکانیں شادی ہال تعمیر کرنے اور حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچائے جانے کے الزام میںگرفتار ہونے والے خاور مانیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہونے والے خاور مانیکا کو آج اینٹی کرپشن ٹیم نے عدالت میں پیش کردیا۔اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں خاور مانیکا کو سینئر سول جج ابرار علی خاں کی عدالت میں پیش کیا گیا ،اس موقع پر انکے وکلاء کی ٹیم بھی انکے ہمراہ موجود تھی۔

خاور مانیکا کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران انکے فیملی ممبران بھی موجود تھے اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 14 روزہ ریمانڈ جسمانی کی عدالت میں استدعا کی تھی جہاں سینئر سول جج ابرار علی خان نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم خاور مانیکا کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

خاور مانیکا اور اس کے بیٹوں پر سرکاری ملازمین سے ساز باز زہو کر محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے کمرشل دوکانات اور شادی لان تعمیر کرنے کا الزام ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پرخاور مانیکا سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر جو الزامات ہیں اس پر کیا کہیں گے ؟جس پر خاور مانیکا نے جواب دیا پہلے یہ بتائیں الزام ہیں کیا ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage