فاطمہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ گرفتار
Image

خیر پور :(ویب ڈیسک )رانی پور کی حویلی میںکمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ فریرو قتل کیس کے مرکزی ملزمان پیر اسد شاہ کی اہلیہ اور پیر سید فیاض شاہ کی صاحبزادی ملزمہ حنا شاہ کو خیر پور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزمہ حنا شاہ نے خود حیدر آباد کے قریب خیرپور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کی جانب سے ان کی تلاش جاری تھی جس کے لیے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان مختلف پولیس پارٹیاں تعینات کی تھیں۔

حنا شاہ کے وکیل ولی محمد کھوسو کے مطابق انہیں اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ آج حیدرآباد بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

حنا شاہ کے وکیل نے رانی پور پولیس کی جانب سے حنا شاہ کے والد پیر فیاض شاہ کی گرفتاری کے تناظر میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) نعمان ظفر، انسپکٹر عبدالجبار میمن، ایس ایچ او تھانہ سوبھو ڈیرو، انسپکٹر محمد بچل قاضی، ایس ایچ او تھانہ رانی پور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

خیرپور پولیس نے اگست کے آخری ہفتے میں درج کیے گئے قتل کے مقدمے کے سلسلے میں اب تین مرکزی ملزمان پیر اسد شاہ، ان کی اہلیہ حنا شاہ اور حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کمسن فاطمہ فریرو اثرورسوخ کے حامل مقامی پیر اسد شاہ کی حویلی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور اگست میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد اسد شاہ کو حراست لیا گیا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage