
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین حکام نے پورے ملک میں تیل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ انڈین شہر نوئیڈا میں پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرول اور ڈیزل) کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم پٹنہ شہر اس کی قیمت کم ہو گئی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ہندوستان کی ریاست بہار میں پیٹرول ترتالیس پیسے اور ڈیزل چالیس پیسے سستا ہوا ہے۔ جبکہ ریاست مہاراشٹر میں پیٹرول انتالیس پیسے اور ڈیزل چھتیس پیسے سستا فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں برقرار ہیں۔ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 89.70 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ برینٹ کروڈ 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 93.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں ایندھن کی قیمتوں میں ہر روز علی الصبح 6 بجے نظر ثانی کی جاتی ہے۔تاہم جون 2017 ءسے قبل قیمتوں میں ہر پندرہ روز بعد نظر ثانی کی جاتی تھی۔ ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔
انڈین مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پورٹ بلیئر میں پیٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر، پٹنہ شہر میں پیٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پیٹرول 96.47 روپے اور ڈیزل 89.6 روپے فی لیٹر، غازی آباد میں ڈیزل 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.75 روپے فی لیٹر اور نوئیڈا میں پیٹرول 97 روپے اور ڈیزل 90.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
چنئی میں پیٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر، کلکتہ میں پیٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پیٹرو 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، نئی دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
انڈین ریاستوں کی بات کی جائے تو ہریانہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 16 اور 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف مدھیہ پردیش میں پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
انڈین پنجاب ، گوا، راجستھان اور اترپردیش میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں پیٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 36 پیسے جبکہ بہار میں پیٹرول 43 پیسے اور ڈیزل 40 پیسے سستا ہوا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage