گولڈ کی قیمتوں میں تاریخ کی بڑی کمی کا امکان
Image

لاہور:(سنونیوز)گولڈ کی قیمتوں میں تاریخ کی بڑی گراوٹ میں سٹہ بازی آڑے آگئی،گولڈ کے نرخوں کے اعلان سے سٹہ باز کنگلے ہوجائیں گے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں کے اجراء روک دئیے ۔من پسند نرخ مقرر کرانے کےلیے پس پردہ سازشیں جاری۔

ذرائع کے مطابق دوہفتوں سے یومیہ قیمتوں کا اجراء بند ہے، سٹہ بازسونے کی قیمتیں گرنے کے خوف سے بھاؤ نہیں کھول رہے۔ گولڈ ریٹ آنے سے سٹے بازوں کو کروڑوں کے نقصان کا ڈر ہے۔دوسری جانب قیمتوں کا اجراء بند ہونے سے سنار برادری غیر یقینی صورتحال سے دوچار شہری بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔

زرائع کے مطابق رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں 40 روپے کی کمی ہوئی،ڈالر کم ہونے کے باوجود گولڈ کی قیمت میں واضح کمی نہ ہوسکی،ڈالر کی کمی کے باعث گولڈ مارکیٹ بھی مسلسل گر رہی تھی ۔ گولڈ ریٹ گرنا بھی سونے کی قیمت کا اجراء رکنے کی بڑی وجہ ہے۔ ملک بھر میں جیولرز مختلف ریٹس پر سونے کی خرید وفروخت کررہے ہیں ،ڈالر کی قیمت بڑھنے پر سونے کے بھاؤ بڑھانے والے ڈالر کی قدر کم ہونے پر اب سونے کے دام گرانے کے لیے تیار نہیں۔

4 ستمبر کو گولڈ ریٹ 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد تھا تاہم ڈالر کم ہونے پر سونے کی قیمتیں گرنے لگی۔ایک ہفتے میں گولڈ میں تقریباً 24 ہزار کی کمی ہوئی جس کے بعد غیر متوقع طور پر گولڈ ریٹ بڑھا دئیے گئےجس پر مارکیٹ میں شور مچ گیا اور ریٹ کا اجراء بھی روک دیا گیا۔

ایڈوانس میں اگلے ہفتوں کے مہنگے سودے کرنے والے سٹہ باز قیمتیں گرنے کے خوف سے بھاؤ نہیں کھول رہے۔ زرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمتیں 30ہزار روپے فی تولہ تک نیچے آسکتی ہیں ۔ بلین مارکیٹ سے ریٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے دو ہفتوں سے ملک بھر میں سنار اپنی قیمتیں چلارہے ہیں۔ سونے کے نرخوں پر بلین مارکیٹ میں 14 افراد کی اجارہ داری ہے۔ سونے کے نرخوں پر سرکاری کنٹرول موجود نہیں۔بلین مارکیٹ میں فزیکل سونے کی خرید وفروخت سے زیادہ فرضی سودے ہوتے رہے ہیں، فرضی سودے سٹہ بازی کا سبب بن رہے ہیں ۔

زرائع کےمطابق قیمتوں کا تعین نہ ہونے سے سناروں میں باہمی تنازعات بھی جنم لینے لگے۔آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاندکے مطابق سودوں کی ایڈجسٹمنٹ میں وقت لگ رہا ہے ۔ جیسے ہی معاملات طے ہوجائیں گے صورتحال معمول پر آجائے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage