
کراچی:(ویب ڈیسک )متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لائف اسٹائل کو دیکھ کر ایک ہی سوال ذہن میں آتا ہے کہ آخر ان کے پاس کونسے ذرائع آمدن ہیں جس کی بنیاد پر وہ اتنا شاہانہ لائف اسٹائل افورڈ کرتی ہیں جس پرحریم شاہ نےاپنی آمدنی اور ذرائع آمدنی کے حوالے سے ایک انٹرویو میں تفصیلی بتا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے ذریعہ آمدن کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی کمائی کے بہت سارے ذریعے ہیں، ان کے پاس ہر طرف سے پیسا آتا ہے۔ ان کے پاس اتنا پیسا ہے کہ انہیں متعدد باریف بی آر نے نوٹسز بھیجے جب کہ ایف آئی اے جانب سے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کی گئی۔
ٹک ٹاکر نے دورا ن انٹرویو حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہیں ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن لائیکی اور اسنیک ویڈیو کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر 7 لاکھ روپے ملتے رہے،اس کے علاوہ ٹک ٹاکر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پروموشن میں ملنے والی کمائی اس سے الگ ہے جسے وہ اپنی مین انکم میں شامل ہی نہیں کرتی۔
حریم شاہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان سے باہر جن ممالک میں بھی جاتی ہیں ان کے وہاں کے ٹکٹ اور ان کی رہائش مفت ہوتی ہے ۔علاوہ ازیں انہیں بیرون ممالک ایونٹس میں شرکت کے لیے پیسے بھی ملتے ہیں۔حرم شاہ کے بقول ان کا پاکستان میں اپنا گھر، اپنی گاڑی اور اپنی کمائی ہے، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی کا مرکزی ذریعہ کیا ہے؟
حریم شاہ نےایک سوال کے جواب میں کہا تھاکہ وہ پیسے کمانے کے لیے ایسے کام کرتی ہیں جو کوئی اور نہیں کر سکتا اور وہ بہت کچھ کرتی ہیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کیا کرتی ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage