پاکستانی نوجوان کی بھارتی لڑکی سے محبت کی کہانی
Image

دبئی:(سنونیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی البتہ سرحد کے دونوں طر ف رہنے والے لوگ ایک دوسرے کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں ،اس کا ثبوت ہم نے بہت سے کیسز میں دیکھا کہ بھارتی خواتین پاکستانیوں لڑکوں سے شادی کرنے پاکستان پہنچی۔آج ہم آپکو ایک ایسے جوڑے سے ملوانے جارہے ہیں جس میں لڑکے کا تعلق پاکستان کے جنوبی پنجاب سے ہے جب کہ لڑکی بھارتی ریاست کیرالا کی رہنے والی ہے۔

سنونیوز کے نمائندے کی جانب سے جوڑے کا دبئی میں خصوصی انٹرویو لیا گیا ،اس انٹرویو میں پاکستانی نوجوان تیمور نے بتایا کہ ان کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں ،وہ اپنی بیوی کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔

تیمور کے مطابق وہ اپنی بیوی کے سسرال یعنی کے بھارتی ریاست کیرالا بھی جاچکے ہیں حالانکہ دیکھا جائے تو پاکستانیوں کو بھارت کاویزا نہیں ملتا اور یہ ہی کچھ تیمور کے ساتھ بھی ہوا ۔تیمور نے بتایا کہ انہوں نے بھارت کا ویزا حاصل کرنے کے لیے 6 مہینے کا انتظار کیا لیکن جب انہیں ویزا ملا او ر وہ پہلی بار اپنے سسرال گئے تو انہیں بھارتی حکومت اور شہریوں کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملا۔

https://youtu.be/xN2vHHYMteY?si=DqP4ujd_BKNNbzkC

تیمور کی بیگم نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ان کے آفس میں ہوئی تھی کیونکہ دونوں کا آفس ساتھ تھا۔ تیمور کے ساتھ شادی کے فیصلے پر ان کی بیگم نے جواب دیا کہ جب تیمور نے مجھے شادی کرنے کا کہا تو میں تھوڑا سانروس ہوئی اور جب یہ بات میں نے اپنے گھر والوں سے کہی تو انہیں بھی تھوڑی سی پریشانی ہوئی لیکن شادی کو 5 سال گزرجانے کے باوجود دونوں کی فیملیز اس شادی سے بے حد خوش ہیں۔

انٹرویو کے دوران تیمور کی بیگم نے کہا کہ انہیں پاکستان دیکھنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور وہ عنقریب پاکستان جائیں گی،تیمور کی جانب سے بھی جلد پاکستان جانے کاارادہ ظاہر کیا گیا۔

انٹرویو کے اختتام میں تیمور نے سنو نیوز کےناظرین کو دعائو ں میںیاد رکھنے کا پیغام دیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage