نواز شریف کا معاملہ: سرفراز بگٹی اور رانا ثناء اللہ کے درمیان لفظی جنگ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ سرفراز بگٹی پہلے فرنٹ فٹ پر کھیلے، پھر بیک فٹ پر چلے گئے۔ کہتے ہیں ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

تفصیل کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے پہلے تو آگے بڑھ کر بیان داغ دیا کہ ان کی گرفتاری کے لئے تیار ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے بڑی فورس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بیان کا آنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے بھی اپنی توپوں کا رخ سرفراز بگٹی کی طرف کر تے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو"حد سے تجاوز" قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب کو وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں چاہیے۔ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر توجہ دیں۔ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے۔ یہ وزیرِ داخلہ کا نہیں عوام کافیصلہ ہو گا۔

سابق وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب بھی پیچھے نہ رہیں اور کہا کہ جس کرسی پر تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے "تاحیات" سمجھنے کی غلط فہمی سے باہرآجائیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی یہ کہہ کرجان چھڑالی ہے۔۔ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر سمجھا گیا۔

سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثناء اللہ

یاد رہے گذشتہ روز نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کی گرفتاری کے لیے تیار ہیں، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کے لیے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، نواز شریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایئرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں مجمع کو اجازت نہیں دیں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage