محسن نقوی سے ارشد ندیم کی ملاقات، سلور میڈل جیتنے پر 30 لاکھ کا چیک دیا
Image
لاہور:(سنو نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں جیولن تھرو کے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی ٰمحسن نقوی نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش (ہمیں آپ پر فخر ہے)۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹک جیولن تھرو چیمپئن شپ میں سلور میڈل لینے پر ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنو ں سٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چیمپن شپ میں سلور میڈل لیکر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر آنا یاد گارلمحہ تھا، پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ محسن نقوی اورحکومت پنجاب کا شکر گزار ہوں۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید کرم، عامرمیر، اظفر علی ناصر، منصور قادر، صوبائی مشیر وہاب ریاض، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی سپورٹس اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا تھا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 74.80 میٹر ، دوسری باری میں 82.81، تیسری باری میں 87.82 میٹر تھرو کی جو ان کے سیزن کی سب سے بڑی تھرو تھی۔ جیولن تھرو کے چوتھے رائونڈ میں ارشد ندیم کی تھرو 87.15 میٹر ریکارڈ ہوئی، پانچویں رائونڈ میں ارشد ندیم فائول کے باعث تھرو نہ کرسکے تاہم آخری رائونڈ میں ان کی تھرو 81.86 میٹر ریکارڈ ہوئی اور یوں وہ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ انکے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر آئے اور انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ارشد ندیم مقابلے میں شریک 12 میں سے 10 ایتھلیٹس کو پچھاڑ کر مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage