اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا۔ احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نیب کی جانب سے ریفرنسز ملک بھر میں احتساب عدالتوں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کیا گیا ۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوائی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں بھی 22 کرپشن ریفرنس بحال کرنیکی درخواست دائر کی گئی۔ کیسز میں سابق سیکرٹری قانون، ایم این اے لال بند کیس، مضاربہ لوٹ مار،ہاؤسنگ سوسائٹیز کرپشن کیس بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں بھی احتساب عدالتوں میں 160 کے لگ بھگ ریفرنس واپس ہوئے اور نیب نے پشاور میں قائم 8 احتساب عدالتوں ریفرنس واپس ارسال کئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے بھی ریفرنسز سے احتساب عدالتوں میں واپس پہنچائے گئے۔ کراچی کی مختلف عدالتوں سے 90 ریفرنسز واپس چیئرمین اور دیگر عدالتوں کو منتقل کیے گئے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عاصم حسین، ایم کیو ایم رہنما سید مصطفی کمال، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی، سابق سیکریٹری بدر جمیل میندرو، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سمیت دیگر کے ریفرنسز واپس چئرمین و ڈی جی نیب کو بھیجے گئے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage