پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

9/26/2023 4:01
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے سیاست دان راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے، جہاں پرتعیش اور تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
راگھو چڈھا دلہنیا کو لے جانے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے، جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔ پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا ہے۔
پرینیتی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا، ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔
قبل ازیں جوڑے کی شادی کے بعد مختصر پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی چوپڑا کو سادہ لیکن دلکش گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب راگھو چڈھا سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ نے منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کر کے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

شادی کی تقریبات پچھلے کچھ دنوں سے جاری تھیں جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔View this post on Instagram





پرینیتی کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔View this post on Instagram
دونوں کی شادی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔View this post on Instagram

404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage