غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 77 ہوگئی

9/26/2023 3:58
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے، لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔
غیر معیاری انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔
لاہور کے میو ہسپتال میں آئی ایمرجنسی وارڈ قائم کردیا گیا ،غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا تھا ۔
ڈرگ حکام کے ڈسٹبیوٹرز کے دفتروں پر مزید چھاپے مارے جارہے ہیں،غیر معیاری انجکشن فراہم کرنے والے ایک اور ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری انجکشن ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائیں گے، ملک بھر کے ہسپتالوں اور فارمیسیز کو بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ کسی ہسپتال، لیبارٹری یا فارمیسی کے پاس انجکشن کی ری پیکجنگ کا لائسنس نہیں ہے، مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجکشن موجود ہیں۔ جنوبی پنجاب سے چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ نشتر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون سمیت تین افراد کا تعلق جھنگ سے ہے جبکہ صادق آباد میں مضرصحت انجکشن لگنے سے تین افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب حکام نے ذمہ دار افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ لاہور کے نجی ہسپتال کی فارمیسی میں جعلی انجکشن تیار ہونے کی اطلاع پر ایکشن لیا گیا۔ محکمہ صحت نے نجی ہسپتال کے تیسرے فلور کا کینسر کیئر سینٹر سیل کر دیا۔ انجکشن کی تیاری میں ملوث نوید نامی شخص فرار ہو گیا جبکہ لیب کے مالک نوید عبداللہ اور ملازم بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق آشوب چشم کیلئے استعمال ہونے والے اصل انجکشن کی قیمت چالیس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہے جبکہ جعلی انجکشن بارہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سستا ہونے کے باعث اس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 77 ہو گئی#SUNONEWSHD pic.twitter.com/2EaJHarn2M
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) September 26, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage