وادی تیراہ میں آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان وطن کیلئے قربان
Image

وادی تیراہ : (سنو نیوز) ضلع خیبر کی وادی تیرا ہ میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ چار کو شدید زخمی کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں  کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن25 اپریل 2023 ءکو خیبر کے ضلع تیراہ میں کیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کاروائی کر کے دو دہشت گردوں کو واصلِ جہنم جبکہ چار کو زخمی کر دیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی باسط علی اور 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید باسط علی پشاور جبکہ شہید سپاہی وقاص علی شاہ چارسدہ کے رہائشی تھے۔ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے ناسُور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage