ہندوستان جانے والی سیما حیدر اب کس حال میں ہے؟
Image

نئی دہلی:(سنو نیوز) اپنے بچوں کیساتھ نیپال جانے والی مبینہ پاکستانی خاتون سیما حیدر کے بارے میں ان دنوں انڈین میڈیا میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔اب کوئی ان کا ذکر تک نہیں کر رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل خبریں آئی تھیں کہ سیما حیدر اب بالی ووڈ کی فلم میں نظر آئیں گی اور اس کی جلد عکس بندی شروع کر دی جائے گی۔ لیکن اس خبر کی بھی ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں پاکستان میں سیما حیدر کے سابق شوہر کے جنازے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیما حیدر کے سابق شوہر کا حال ہی میں پاکستان میں انتقال ہوا ہے۔ ویڈیو میں جنازے کی تصویریں دکھائی گئی ہیں۔

تاہم سیما حیدر کے سابق شوہر کے انتقال کے حوالے سے پوسٹ کے دعوے کی تصدیق کے لیے تلاش کرنے پر، ہمیںاس کی تصدیق کرنے والی کوئی تازہ ترین خبریں نہیں مل سکیں۔ اگر سیما حیدر کے سابق شوہر کا حال ہی میں انتقال ہوا ہوتا تو شاید کئی نیوز ویب سائٹس نے یہ اطلاع دی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/16/09/2023/world/43105/

کچھ عرصہ قبل سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کے یوٹیوبر دوست محسن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیما حیدر نے ان سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔ محسن نے اس سے قبل ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سیما یہ دیکھ رہی ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔

اس پر سیما حیدر نے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سیما حیدر نے محسن کو انسٹاگرام پر کئی آڈیو پیغامات بھیجے اور پھر ویڈیو کال پر بات کی۔

محسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیما حیدر سے انٹرویو کے لیے کہا جس پر وہ راضی ہو گئیں۔ تاہم، سیما نے یہ شرط رکھی کہ اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کو انٹرویو میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم ابھی تک سیما حیدر کا کوئی انٹرویو منظر عام پر نہیں آیا۔

خیال رہے کہ سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام نے محسن کے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ اکیلی بھارت نہیں پہنچی، کسی نے ان کی مدد کی ہے، جس کا وہ جلد انکشاف کریں گے۔ اس نے کہا تھا کہ سیما اب بھی ہمارے ایک رشتہ دار سے رابطے میں ہے، جو اسے ہر لمحہ معلومات دے رہا ہے۔ میں جلد ہی پوری دنیا کو اس شخص کا نام بتاؤں گا جس نے سیما کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/08/2023/latest/36598/

سیما کے پاکستانی شوہر غلام نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جلد بھارت آئیں گے۔ میرے ویزے کا کچھ کام پھنس گیا ہے، جو جلد مل جائے گا۔ اس کے بعد وہ بھارت جائیں گے اور اپنے بچوں کو لے کر آئیں گے۔ غلام حیدر نے مزید کہا کہ سیما حیدر جیسی خواتین کسی کی نہیں ہو سکتیں۔

بعد ازاں ورلڈ کپ کے دوران صرف ایک بار سیما حیدر کے بارے میں خبر آئی تھی جب پاک بھارت میچ کے دوران اس نے انڈیا کی جیت کی خوشی منائی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ یہ تمام بھارتیوں کی جیت ہے۔ پورے انڈیا کو مبارک ہو۔ ان کو مبارک ہو جو بیرون ملک رہتے ہیں۔