ڈاکٹرز کی لکھائی اتنی مشکل کیوں ہوتی؟
Image

بالٹیمور: (ویب ڈیسک )دنیا میں اگر کسی ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا جائے جو انسانوں کوباآسانی سمجھ نہیں آتی تو اکثریت اس کا جواب ڈاکٹر کی لکھائی دے گی۔ڈاکٹر مریض کو جو بھی ادویات یا نسخہ لکھتا ہے وہ کبھی کبھار مریض تو دور میڈیکل سٹور والے کو بھی سمجھ نہیں آتا۔ڈاکٹرز کی لکھائی اتنی مشکل اور پیچیدہ کیوں ہوتی ہے اس حوالے سے پہلی بار حقائق سامنے لائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹروں کی ناسمجھ میں آنے والی تحریر کے پیچھے اہم وجہ مسلسل لکھنے کی ضرورت ہے، میڈیکل کی فیلڈ میں درست تشخیص اور علاج کے لیے نوٹس لیتے رہنا بہت ضروری ہےجس کے لیے ڈاکٹرز کو تیز تیز لکھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی لکھائی ناقابل فہم ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے مطابو ایک دن میں 10 سے 12 گھنٹے تک مسلسل لکھنا جسمانی طور پر تھکا دیتا ہے، جیسے جیسے دن گزرتا رہتا ہےتو ڈاکٹروں کی لکھائی ان کے ہاتھوں کے پٹھوں میں تھکاوٹ کی وجہ سے خراب ہوتی جاتی ہے۔

مزید برآں حفظانِ صحت کی تیز رفتاری بھی ڈاکٹروں کی ناقص لکھائی میں کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر اکثر اپنے آپ کو وقت کے دباؤ میں پاتے ہیں کیونکہ اوسطاً مریض کو دیکھنے کا وقت 15 منٹ کا ہوتا اور مریضوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage