
لاہور: (سنو ڈیجیٹل) ٹیکنالوجی جیسے جیسے دنیا میں تبدیلیاں لارہی ہے، ویسے ویسے کام کرنے کے طریقہ کار بھی بدل رہے ہیں، جس سے روزگار کے کئی راستے کھل رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے چند ہنر سیکھ کر اچھی خاصی کمائی کرسکتے ہیں ؟ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےکورسز کیا ہیں؟
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) نے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں جانے والے طلبہ کے لیے سمر سکلز کیمپ منعقد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ وہ 14 مختلف تجارتوں میں تربیت پیش کریں گے تاکہ طلبہ کو ان کی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے۔
کون کون سے کورسز کرسکتے ہیں؟
اب ہم بات کریں گے کہ اس میں کون کون سے کورسز ہو رہے ہیں پاکستان میں رہ کر ہم اس سسٹم کو استعمال کرسکتے ہیں اور کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟
1:ڈیجیٹل اسکلز
2:کانٹینٹ رائٹنگ
3:گرافک ڈیزائننگ
4:ای مارکیٹنگ
5:فری لانسنگ
6:ٹیکنیکل کورسز
7:ڈیجیٹل مارکیٹنگ
ان سکلز کو سیکھ کر ہم کم سے کم ہزاروں اور زیادہ سے زیادہ لاکھوں میں کما سکتے ہیں۔
کورسز میں داخلہ لینے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟
اس کے لیے سب سے پہلے آپ کے 16 سالہ ایجوکیشن مکمل ہونی چاہیے ۔ اس کے ساتھ آپ کو اٹسٹڈ ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوگی اور اس کے بعد آپ کا ایک ٹیسٹ بھی ہوگا جو کہ پی آئی ڈی بی والے لیں گے۔ 35 سال سے زیادہ آپ کی عمر نہیں ہونی چاہیے اور آپ کے پاس آپ کا آئی ڈی کارڈ ہونا چاہیے۔
داخلہ کیسے لیا جائے؟
اس کیلئےآپ پورے سال میں کبھی بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ رجسٹریشن آن لائن ہوگی اوراس کے بعد ایک ٹیسٹ ہوگا۔ اب بات کر لیتے ہیں کہ ٹیسٹ میں آپ کس کس چیز کی تیاری کر سکتے ہیں تو ٹیسٹ کے لیے آپ کو تھوڑا سا کمپیوٹر کا نالج ہونا چاہیے۔
مائیکروسافٹ آفس اور بیسک کمپیوٹر کا علم ہونا چاہیے کہ آپ آن لائن ٹیسٹ دے سکیں۔ ان کے مختلف سینٹرز ہیں اور آپ آن لائن بھی ٹریننگ لے سکتے ہیں۔ ان سائٹ بھی یعنی اگر وہاں جاکے سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ وہاں پر جا کے یہ سیکھ سکتے ہیں
آن لائن آپ ماہانہ کتنے پیسے کما سکتے ہیں؟
جی تو اب بات کر لیتے ہیں جو آپ کے اور میرے سب کے ذہن میں ایک ہی سوال بار بار گھوم رہا ہے کہ ہم ماہانہ کتنے پیسے کما سکتے ہیں ؟اور کیسے کما سکتے ہیں؟ تو اس کا دارومدار اس ایک مہارت پر ہے جو آپ نے اس ویب سائٹ کے ذریعے سے سیکھی ہوگی جیسے کہ اگر آپ نے گرافک ڈیزائننگ سیکھی ہے تو وہ آپ کو کورس کا اختتام ہونے پر ایک سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔
پراپرٹی فیشن ڈگری ہوگی سرٹیفکیٹ دینے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو ڈفرنٹ ویب سائٹ بھی بتائیں گے، جہاں پر آپ اپنی آن لائن کارکردگی دکھا کے پیسے کما سکتے ہیں اور آپ کے کام کے اکارڈنگ وہ آپ کو ڈالرز میں پیسے بھی ادا کریں گے تو جتنا زیادہ آپ کا کام ہو گا ، اتنے ہی زیادہ آپ کے ڈالرز بھی ہوں گے۔
ایک اندازے کے مطابق آپ کم سے کم ماہانہ دو سے تین لاکھ کما سکتے ہیں اور اگر آپ کے اندر اگر کام کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے اور آپ زیادہ پروجیکٹ مقررہ وقت میں پورے کر دیتے ہیں تو آپ ماہانہ پانچ سے چھ لاکھ بھی کما سکتے ہیں
کلوزنگ لائن:
ان کورسز اور آن لائن کام سے گھریلو خواتین خصوصی طور پر فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جو گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں اور وہ گھر بیٹھے کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے یہ سب سے بہترین کام ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ ان تمام علوم میں مہارت حاصل کریں اور اس کے بعد گھر بیٹھے لاکھوں روپے بھی کمائیں ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage