
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کے فخر جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی پرواز کو 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 25 اگست 2003 ء کو چین کے شہر چینگ ڈو میں جے ایف سیونٹین تھنڈر نے پہلی اڑان بھری تھی۔
کامیاب ٹیسٹ فلائٹس کے بعد اپریل 2004 ء میں پاک فضائیہ نے جے ایف سیونٹین تھنڈرز کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔پا کستان میں اسمبل کئے گئے جے ایف سیونٹین تھنڈرز نے 10 مارچ 2007 ء کو پہلی پرواز کی۔
23 مارچ 2007 ء کو جےایف سیونٹین تھنڈرز نے پہلی بار یوم پاکستان کی پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ 23 نومبر 2009 ء کو پاک فضائیہ کے بیڑے کا حصہ بنا تھا۔
18 فروری 2010 ء کو پہلا جے ایف سیونٹین تھنڈر اسکواڈرن نمبر 26 بلیک اسپائیڈرز پاک فضائیہ کا حصہ بنا، آج جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نا صرف پاکستان بلکہ نائجیریا اور میانمار کی فضائی افواج کا اہم حصہ ہیں۔
جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ پاک چین دوستی اور اشتراک کی بہترین مثال ہے۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر کا تیسرا بلاک بھی متعارف کروایا جا چکا ہے. 20 برس کے ارتقائی عمل سے گزر کر وجود میں آنے والا جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری عصر حاضر کے جدید ترین تقاضوں کے مطابق ہے۔
جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری طیارے اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے فورتھ جنریشن پلس قرار دئیے جاسکتے ہیں ۔ جدید کے ایل جے سیون ائیر کولڈ ائیربورن فائر کنٹرول AESA ریڈار اور انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم سے لیس ہیں۔
بلاک تھری تھنڈرز پر پاکستان اور چین کا مشترکہ طور پر تیار کردی ہیلمٹ مائونٹ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم نصب ہے ۔ بلاک تھری تھنڈرز پر وہی میزائل وارننگ سسٹم نصب ہے جو چین کے جے 20،جے 16 اور جے 10 سی پر نصب ہے ۔ کے ایل جے سیون اے ریڈار بیک وقت 14 اہداف کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ساتھ 4 ٹارگٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage