
کراچی:(سنونیوز)گھر کا محافظ ہی قاتل بن گیا،کراچی میں چوکیدار نے ماں او ر بیٹے کو بے دردی سے قتل کرکے لاشیں گھر کے کنویں میں چھپا دی۔گھر میں موجود دو گاڑیاں بھی چرالی۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی کی نورشفاء نامی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ 18 ستمبر سے اس کی والدہ شمیم بی بی، بھائی عبدالہادی اور گھر سے دو گاڑیاں غائب ہیں۔پولیس نے اطلاع ملنے پر گھر کے چوکیدارمحمد فیصل سے پوچھ گچھ کی،پوچھ گچھ کے دوران بیان میں فرق پر گھر کے چوکیدار فیصل کو حراست میں لیا گیا تو اس نے تمام راز اگل دیئے۔
پولیس نے چوکیدار سے ملنے والی معلومات پرایکشن لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گھر ہی میں کنوئیں سے دونوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دونوں گاڑیاں اور ان کی فائلیں بھی ساتھ لے گئے تھے۔ ملزمان کے تیسرے ساتھی ذیشان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ماں اور بیٹا ساتھ رہتے تھے اور کیٹرنگ کا کام کیا کرتے تھے۔ دوران تفتیش سی ڈی آر سے ان کے ایک ملازم فیصل کی مشکوک حرکات رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کی تفتیش کے مطابق فیصل نے ساتھی ذیشان اور وحید کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کی اور ملزمان نے مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلہ دبا کر قتل کیا جس کے بعد لاشیں گھر کے ہی کنویں میں پھینک دیں۔
مبینہ ملزمان نے گھر سے گاڑیاں بھی کباڑیے کو فروخت کر دی۔پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان نے گھر سےگاڑیاں چوری کیں اور ایک گاڑی کباڑ یے کو فروخت کی۔
واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ ایک فرار ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage