امریکا میں 13 فٹ لمبے مگرمچھ کا حملہ، خاتون ہلاک
Image

فلوریڈا: (سنو نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں 13 میٹر لمبے مگرمچھ کے جبڑوں سے خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے اسے ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مگرمچھ کو اس کے جبڑوں میں ایک خاتون کی باقیات کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ اس نے لارگو واٹر کینال میں مگرمچھ کو دیکھا، جس کے منہ میں ایک انسانی دھڑ تھا۔ پنیلاس کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے مگرمچھ کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا، اور تصدیق کی کہ 41 سالہ سبرینا بیکہم کی باقیات نہر سے ملی ہیں۔

توقع ہے کہ تفتیش سے خاتون کی موت کے حالات کا تعین کیا جا سکے گا۔ پولیس نے بتایا کہ نہر میں ایک لاش کی اطلاع کے بعد جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:50 پر افسران کو بلایا گیا تھا۔عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے نوکری کیلئے انٹرویو دینے جا رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ کو اپنے جبڑوں میں ایک لاش دبائے دیکھا۔

اس نے مقامی چینل فاکس 13 کو وضاحت کرتے ہوئے کہا میں نے اس کے فوری بعد پولیس کو اطلاع کی۔ ادھر مگر مچھ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی 41 سالہ خاتون سبرینا بیکہم کے لیے ان کے خاندان کی جانب سے چندہ مہم شروع کی گئی ۔ خاندان کا کہنا ہے کہوہ اپنی موت کے وقت جنگل والے علاقے کے قریب ایک بے گھر کیمپ میں رہ رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبرینا بیکہم اندھیرے میں اپنے کیمپ سائٹ پر جا رہی تھی کہ اچانک ایک خونخوار مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔ حکام نے کہا ہے کہ مگرمچھ کو صرف اس لیے ہلاک کیا گیا تاکہ کسی دوسرے انسان کو اس سے نقصان نہ پہنچے جبکہ پولیس کی غوطہ خور ٹیم نے بیکہم کی باقیات نہر سے برآمد کر لی ہیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہت بڑا مگرمچھ سڑک کے کنارے پڑا ہوا ہے جس کو پولیس اور ہنگامی گاڑیوں نے گھیر رکھا ہے۔ آس پاس کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس علاقے میں پہلے بھی چھوٹے مگرمچھ دیکھے تھے، لیکن کبھی اتنے سائز کے نہیں تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage