صوبہ پنجاب میں 155 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

9/25/2023 5:41
لاہور:(سنو نیوز) گذ شتہ 24 گھنٹوں کےٍ دوران صوبے بھر میں 155 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 3677 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1480 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں، لاہور میں گذشتہ روز 63 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 919 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں گذشتہ روز 65 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 471 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گذشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 179 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گذشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 148 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، اٹک میں بھی گذشتہ روز 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، شیخوپورہ میں گذشتہ روز دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چکوال اور اوکاڑہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 135 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 49 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق گذشتہ روز 1031 مریضوں میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے، حیدرآباد ڈویژن سے 513، لاڑکانہ ڈویژن سے 375، میرپور خاص ڈویژن سے 106، شہید بے نظیر آباد سے36جب کہ کراچی سے ملیریا کا ایک مریض سامنے آیا ہے۔
گذشتہ 24 دنوں میں سندھ سے 77 ہزار 5 سو 14 ملیریا کیسز سامنے آ چکے ہیں، رواں سال سندھ میں اب تک تین لاکھ سینتالیس ہزار ترپن ملیریا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage