آشوب چشم: سکولوں میں چھٹیاں کرنیکی تجویز زیر غور

9/25/2023 4:15
لاہور:(سنو نیوز) آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں،بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کیجانب سےآشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے ، طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔
دوسری جانب آشوب چشم کے باعث سکولز میں چھٹیاں کرنے کی تجویز پر بھی زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کی بیماری پھلینے لگی ہے۔ آشوب چشم ایک وائرل بیماری ہے جو کہ عام طور پر 10 سے 14 دن تک رہتی ہے۔ آشوب چشم کو عام طور پر سرخ آنکھیں کہا جاتا ہے، یہ آنکھوں کی ایک عام حالت ہے جس میں آنکھوں میں سوزش ہوجاتی ہے، آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور آنکھوں سے پانی جیسا محلول بھی نکلتا رہتا ہے۔ آشوب چشم زیادہ تر مون سون کے بعد پھیلتا ہے، متاثرہ شخص اس حالت کی وجہ سے آنکھوں میں جلن اور درد کا شکار رہتا ہے۔ یہ آنکھ کی بیماری طبی توجہ حاصل کرنے کی ایک عام وجہ ہے یہ بیماری ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ آشوب چشم مختلف عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ان عوامل میں سب سے اہم وائرل یا بیکٹریل انفکیشن ہیں۔ آشوب چشم الرجی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ اپنی آنکھوں کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں اور انہیں چھونے سے گریز کریں، خاص طور پر اگر آپ ان لوگوں سے رابطے میں رہے ہیں جن کی آنکھیں سرخ ہیں یا کوئی اور متعدی بیماری ہے کیونکہ اس سے آپ میں یہ بیماری منتقل ہوسکتی ہے۔ اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے باقاعدگی سے دھونا آشوب چشم کے پھیلاؤ کو روکنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ اس لئے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث محمکہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا#SUNONEWSHD pic.twitter.com/biY06iYPm0
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) September 25, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage