
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سوشل میڈیا چائلڈ اسٹار احمد شاہ کی چھوٹی عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
احمد شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اُن کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اُن کی چھوٹی بہن عائشہ انتقال کرگئی ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ “بےشک ہمیں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے، آپ سب ہماری عائشہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں”۔
View this post on Instagram
دوسری جانب پاکستان کے معروف صحافی و میزبان وسیم بادامی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر احمد شاہ کی بہن عائشہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔وسیم بادامی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنی رمضان ٹرانزمیشن میں احمد شاہ کی بہن عائشہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں کہا کہ “احمد شاہ کی بہن اور اُن کے اہلخانہ کے لیے دُعا کریں، وہ اس وقت بہت تکلیف میں ہیں”۔
View this post on Instagram
احمد شاہ کی وجہ شہرت ان کی معصوم اور غصے والی ویڈیوز تھیں جن کی بنا پر انہیں شوز کی زینت بنایا گیا تھا،انہیں سب سے پہلے ندا یاسر اپنے مارننگ شو میں لائی جہاں انہوں نے وہاں موجود بچوں پر غصہ کیا جسے لوگوں نے خوب پسند بھی کیا تاہم ان کی معصومیت کو کیش کروانے پر چینل اور ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
احمد شاہ کو فہد مصطفی کے گیم شو جیتو پاکستان اور رمضان ٹرانسمیشن میں بھی جلوہ گر ہونے کا موقع ملتا تھا،وہ اپنی معصوم باتوں سے دیکھنے والوں کو دل بہلاتے تھے،یہ ہی وجہ ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے چائلڈ اسٹار کا روپ اختیار کرگئے تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage