عاطف اسلم نے مداح کو ان پر پیسے پھینکنے سے روک دیا
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایک کنسرٹ میں مداح کو ان پر پیسے پھینکنے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ کام کرنے کی بجائے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کو عطیہ کر دیں۔

تفصیل کے مطابق معروف گلوکار اور نغمہ نگار عاطف اسلم نے اپنے کنسرٹ کے درمیان پرفارمنس کو اس لیے روک دیا کیونکہ ان کا ایک مداح ان پر پیسے پھینک رہا تھا، نوجوان گلوکار نے اپنے فین کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے "عطیہ" کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ عاطف اسلم کے شمالی امریکا کے دورے کے موقع پر اپنے لائیو شو میں پیش آیا جہاں ایک مداح جوش میں آ کر اپنے پسندیدہ گلوکار پر پیسے پھینک رہا تھا۔ عاطف اسلم نے پیسے پھینکنے والے مداح کو مخاطب کرنے کے لیے لمحہ بھر کے لیے شو روک دیا تھا۔ اس واقعے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

عاطف اسلم نے نہایت شائستگی کیساتھ اپنے مداح سے براہ راست بات کی۔ اس بے لوث اور مہربان درخواست نے مداحوں اور تماشائیوں کے دلوں کو چھو لیا، جنہوں نے عاطف اسلم کی مثبت تبدیلی کے لیے لگن کو سراہا۔ سوشل میڈیا گلوکار کی تعریفوں اور تالیوں سے بھرا ہوا ہے، مداحوں نے ان کے سخاوت اور احسان کے پیغام کو سراہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage