گجرات میں کبڈی میلہ سج گیا، ملک بھر سے ٹیموں کی شرکت
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کا ثقافتی کھیل” کبڈی ” کو اجاگر کرنے کیلئے گجرات ظہور الہی سٹیڈیم میں 4 روزہ کبڈی میلہ سجایا گیا جس میں پاکستانی انٹرنیشل کبڈی پلیئر سمیت پاک آرمی، واپڈا، سوئی گیس، رینجرز ، گجرات اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کبڈی کا میدان سجتے ہی گجرات سمیت ملحقہ شہروں کی عوام کا ہجوم اُمڈ آیا،وہی پھرتیاں دیکھاتے زور آور کبڈی کے کھلاڑیوں کو خوب داد ملتی رہی۔ کبڈی میں ڈھول کی تھاپ کھلاڑیوں میں جوش بڑھانے کا سبب بنتی ہے،تھاپ بڑھتے ہی کھلاڑیوں کی میدان میں پھرتی اور شائقین کی دار میں بھی اضافہ ہوتاجاتا ہے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد کے پہلوانوں نےگجرات کو 26 کے مقابلے میں42 پوائنٹس سے دھول چٹا دی پھرتیلے گھبرو جوانوں نے اکھاڑے میں ایسے داؤ پیچ لڑائے کے پورا اسٹیڈیم تاریخی نعروں سے گونج اٹھا ۔ دوسرے میچ میں پاک آرمی نے واپڈا ٹیم کے پہلوانوں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنالی اس موقع پر شائقین کبڈی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ شائقین نےپنجاب کی ثقافت کو اجاگر نے کیلئےکبڈی میلے کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی ایسے ایونٹ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage