ایف بی آر نے سٹیل سیکٹر میں اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا
9/24/2023 7:47
لاہور:(سنو نیوز) سٹیل سیکٹر میں اربوں روپے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، ایف بی آر کی ٹیم نے لاہور کے سٹیل ملز کا 10 ارب روپے سے زائد مالیت کا بوگس انوائسز کا فراڈ پکڑ لیا۔
لارج ٹیکس پیئر آفس کے سٹیل سیکٹر زون نے 10 ارب روپے کے بوگس انوائسز کے فراڈ کا سراغ لگا کر شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیل انڈسٹری میں بوگس انوائسز کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ کرنے میں"عثمان سٹیل کاسٹنگ" پہلے نمبر پر ہے، عثمان سٹیل کاسٹنگ نے فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے ذریعے اربوں روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا ہے۔
عثمان سٹیل نے فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے ذریعے 5 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا، فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے ذریعے ٹیکس فراڈ میں ملوث سٹیل میلٹرز نے 72 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا۔ فردر ٹیکس کی عدم ادائیگی کے ذریعے فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے دھندہ میں ملوث سٹیل میلٹرز نے سرکاری خزانے کو 1 ارب 18 کروڑ50 لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیل میلٹرز نے اپنے گوداموں میں پرانا سٹاک ظاہرکرکے 2 ارب 70 کروڑ روپے کا ان پٹ ٹیکس کلیم کیا،سٹیل میلٹرز نے سیلز چھپا کر 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ لارج ٹیکس پیئر آفس کے سپیشل سیلز ٹیکس سیل نے بوگس انوائسز کے فراڈ میں ملوث تمام سٹیل میلٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔اربوں کا نیا اسکینڈل#SUNONEWSHD pic.twitter.com/tqKZ48FE4M
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) September 24, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage