ویوو نے اپنا مڈ رینج فون ’وائے 200‘ متعارف کرا دیا
Image
بیجنگ:(ویب ڈیسک) دنیا میں سمارٹ فون بنانے میں چینی کمپنیاں اپنی مثال آپ ہیں، موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے بہترین کیمرے کیساتھ اپنا مڈ رینج فون ’وائے 200‘ متعارف کرا دیا ہے تاہم بعض صارفین اسے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔ ویوو (وائے 200) کو 6.67 انچ کی سکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر شاندار فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اورسنیپ ڈریگن 4 کی چپ کیساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کے بیک پر دو کیمرے موجود ہیں جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل کے جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ چینی کمپنی ویوو نے دعویٰ کیا ہے کہ فون کے کیمروں کو جدید لینسز کیساتھ صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جن سے تصاویر اور ویڈیوز قدرتی مناظر کی طرح ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔ ویوو وائے 200 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے جبکہ فون کو 4800 ایم اے ایچ کی قدرے کمزور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،عام طور پر ویوو کے فون 5 ہزار یا اس سے زائد ایم اے ایچ بیٹریز کیساتھ متعارف کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی اوپو نے سنگل کیمرہ فون متعارف کرا دیا اس فون کے ساتھ ٹائپ سی کا 44 واٹ کا فاسٹ چارجربھی کمپنی نے دیا ہے اور انکا دعویٰ ہے کہیہ چارجر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں 50 فیصد بیٹری فل کر دیتا ہے، ویوو وائے 200 کو 8 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کو تین مختلف رنگوں میں متعارف کیا گیا ہےاور اسکی 256 جی بی میموری کی قیمت پاکستانی 80 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ اس سے کم والے ماڈل کی قیمت 77 ہزار روپے تک ہے۔ اگرچہ ویوو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے بیک پر بہترین کیمرے دیے ہیں اور فون کی قیمت مناسب ہے، تاہم بعض صارفین اسے قیمت کے حوالے سے مہنگا قرار دے رہے ہیں۔ ویو وفون کو ابتدائی طور پر چند بڑے ممالک میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان میں بھی فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کردیا جائیگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage