بجلی چوری کے خلاف آپریشن :پولیس اہلکاروں کا شہریوں پر بہیمانہ تشدد
Image

کوئٹہ :(سنونیوز)کوئٹہ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے نام پر پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ آئی جی پولیس نے چار اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن فیزٹوالحمد سوسائٹی میں کیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا۔ اس دوران واپڈا ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں ںے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا پہ خبر چلنے کے بعد بلوچستان حکومت کے نوٹس لینے پر آئی جی پولیس نے ایکشن لیا اور تشدد میں ملوث اے ایس آئی طارق، اے ایس آئی فاروق جمیل، کانسٹیبل مدد علی اور ایک سپاہی کو معطل کر دیا۔واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اب تک کروڑوں روپوں کی بجلی چوری ختم کرکے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاری آپریشن میں شہریوں کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملے بھی کیے جاتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے پولیس کو آپریشن میں شامل کیا جاتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage