ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ملی جلی کارکردگی
Image

سنونیوز:(زوا نگ زو)ایشین گیمز میں پاکستان کی ہاکی اور ٹینس میں پیش قدمی جاری،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں ہمت ہارگئی۔قومی والی بال ٹیم بھی سخت مقابلے کے بعد قطر سے ہار گئی۔سوئمنگ اور تائیکوانڈو میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا۔

تفصیلات کے مطاق چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سنگا پور کو 0-11 سے پچھاڑ دیا۔ویمنز سنگلز ٹینس میں اشنا سہیل اور سارہ ابراہیم کا فاتحانہ آغاز۔۔ مکس ڈبلز میں بھی عقیل خان اور سارہ ابراہیم کی جوڑی کامیاب رہی۔

ایشین گیمز میں وویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی،سری لنکا ویمنز نے قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

قومی والی بال ٹیم کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ہار گئی۔سوئمنگ مقابلوں میں پاکستان کا مایوس کُن آغاز ہواجبکہ تائیکوانڈو میں نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہار گئیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage