اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ، تصاویر وائرل
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستانی ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے مقبولیت حاصل کرنیوالی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، انکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی نے نکاح کے بعد اپنی تصاویر اپنے شریک حیات کے ہمراہ شیئر کیں ہیں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اداکارہ ایمن سلیم کیجانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایمن سنہرے اور ہلکے گلابی عروسی جوڑے میں نظر آرہی ہیں جبکہ انکے شوہر نے اس پُرمسرت موقع پر سفید شلوار قمیص کیساتھ گلابی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم نے کیپشن میں لکھا ہےکہ یہ ہیں میرے ہمیشہ کیلئے الحمداللہ۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 بھی درج کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کا نکاح گذشتہ روز اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہوا تھا۔ اداکارہ ایمن سلیم کا چُپکے سے نکاح، تصاویر جاری ایمن سلیم کے نکاح کے اعلان کے بعد انکی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کیجانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے بھی ان کے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور انہوں نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔ خاور بیدی کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک ہے، تاہم انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/22/12/2023/entertainment/60922/

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage