
ممبئی :(ویب ڈیسک)انڈیا کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن تنڈولکر کی صاحبزادی سارہ تنڈولکرنے’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اپنا اکاؤنٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہی نہیں۔
بدھ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ایک سٹوری میں سارہ تنڈولکر کا کہنا تھا ’میں نے (سوشل میڈیا پر) اپنی کوئی ڈیپ فیک تصاویر دیکھی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘ سارہ کی جانب سے اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی پوسٹ لگائی گئی تھی جس کو خاص طریقے سے ایڈیٹ کرکے ان کے بھائی کی جگہ بھارتی بلے باز شبمن گل کی تصویر لگادی گئی۔
سابق انڈین کرکٹر کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا ہم سب کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اپنی خوشیاں، دکھ اور روز مرہ کی سرگرمیاں سرگرمیاں شیئر کرتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھ کر افسوس بھی ہوتا ہے کہ اس کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے اور اس سے سوشل میڈیا کی سچائی کہیں دور رہ جاتی ہے۔‘
سارہ تنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اُن کو فالو کرنے والوں کو بتایا کہ ’ایکس (ٹوئٹر) پر میرے کچھ جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔ میرا کوئی ایکس اکاؤنٹ نہیں اور مجھے امید ہے کہ ایکس اس پر توجہ دے گا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرے گا۔‘
خیال رہے 26 برس کی سارہ تنڈولکر سابق انڈین کرکٹر سچن تنڈولکر کی بڑی صاحبزادی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 58 لاکھ سے زائد ہے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے اُن کی موجودہ انڈین اوپننگ بیٹسمین شبھمن گِل سے دوستی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے سچن تندولکر کے بچے سارہ تنڈولکر اور ارجُن تنڈولکر ہیں۔ ارجُن تنڈولکر اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage