
ممبئی :(ویب ڈیسک )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام بھارت پہنچ گئیں،بھارتی شہری موجی بصر کے ساتھ شادی ہونے کے بعد مدیحہ امام پہلی مرتبہ اپنے بھارتی سسرال پہنچی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیو میں اداکارہ مدیحہ امام کا ان کے سسرال والوں کی جانب سے روایتی انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے، ان کے شوہر موجی بصر کے اہلخانہ نے روایتی اندزاز میں اپنی نئی نویلی بہو کے قدم گھر میں رکھوائے۔
اس کے بعد انہیں پورا گھر دکھایا گیا جسے دیکھنے کے بعد مدیحہ کہنے لگیں کہ یہ تو بہت خوبصورت ہے۔مدیحہ جیسے ہی اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوئیں تو بارش شروع ہو گئی جس پر ان کے سسرال والے کہنے لگے کہ یہ بہو ہمارے لیے اور اس گھر کیلئے بڑے نصیبوں والی ہے اسی لیے اوپر والے نے بارش برسا دی ہے۔
اس موقع پر پاکستانی اداکارہ مدیحہ نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس جبکہ ان کے خاوند موجی بصر نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رواں سال پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھارتی فلم ساز موجی بصر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، چینی افراد سے مشابہت پر موجی بصر کی قومیت سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی سوالات سامنے آئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی لڑکے کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مدیحہ امام کے مذہب کے بارے میں سوالات کیے جارہے ہیں کہ کیا انہوںنے ہندومت مذہب قبول کرلیا ،اس طرح کی بہت سی باتیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں تاہم مدیحہ امام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage