سعودی ڈیزائنر ہالہ عبداللہ کے زیورات میں جدید تخلیق

9/23/2023 6:40
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی مشہور معروف جیولری ڈیزائنر ہالہ عبداللہ نے ملک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے زیورات کا نیا برانڈ متعارف کرایا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق ہالہ عبداللہ نے جیولری برانڈ اوفا کی بنیاد 2017 میں رکھی تھی اور اپنی تیارکردہ جیولری کو یو اےای اور سعودی عرب میں متعارف کرایا ہے۔
معروف جیولری ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ جیولری برانڈ میںسبز رنگ سعودی پرچم میں موجود رنگ سے متاثر ہو کر استعمال کیا گیا ہے، اپنے نئے برانڈ اوفاکے نام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ امید کی علامت ہے اور یہ لفظ جزوی طور پر سعودی گلوکار محمد عبدو کے ایک گانے سے متاثر ہے۔
ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ اپنے ایک گانے کا آغاز اس امید افزا عربی لفظ فوق سے کیا ہے اور یہ اب میرے بچپن کا فلیش بیک ہے۔
اسکا مطلب سعودی عرب میں اس وقت رونما ہونے والی تبدیلی اور مملکت کے ہر فرد کے جذبے سے بھی گونجتا ہے،سبز سلیمانی قیمتی پتھروں اور ہیروں سے جڑے ہوئے منفرد زیورات پر مشتمل ڈیزائن سادہ، خوبصورت اور جیومیٹریکل ہیں۔
انکی نئی کلیکشن میں انگوٹھیاں، نکلس اور بالیاں شامل ہیں اور انکے نام سعودی عرب کے مختلف مناظر سے موسوم ہیں، ہالہ عبداللہ نے لاس اینجلس میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے فن تعمیر کی تعلیم حاصل کی ہے۔


404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage