رائلی روسو کا آئوٹ،ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
Image

لاہور:(سنونیوز)ہاک آئی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔

اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا،" ہاک آئی کی وضاحت اور اظہار افسوس ۔ ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔

واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران آغا علی کی گیند پر رائلی روسو ایل بی ڈبلیوہوئے،فیلڈ ایمپائر کے آئوٹ دینے پر انہوں نے ڈی آر ایس لیا تاہم

انسانی غلطی کے باعث فیصلہ کوئٹہ کے حصے میں آیا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے سخت غصے اور ناگوار ی کا اظہار کیا تھا۔

میچ ہارنے کے بعد کپتان شاداب خان کی جانب سے ڈی آرایس نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ایس ایل میں اس طرح کے فیصلے نہیں ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/22/02/2024/latest/70371/