پی ایس ایل 9:اعصاب شکن میچ،ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست
Image

ملتان: (سنونیوز) پاکستان سپر لیگ 9،ملتان سلطانز کو ایونٹ پشاور زلمی کے ہاتھوں  پہلی شکست،180 رنز کے تعاقب میں 5 رنز سے شکست کا سامنا۔

180رنزکےتعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈاوڈ ملان 52 اور یاسر خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11 اور خوشدل شاہ 5 رنز بناسکے جبکہ کپتان محمدرضوان،ڈیوڈ ویلی،شاہ نواز دھانی صفر پرآؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ،نوین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا جبکہ پشاور زلمی تیسرا میچ کھیل رہی تھی۔یہ پشاور زلمی کی رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل زلمی کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان سلطانز کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ آج اسے پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نےمقررہ 20 اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر179رنز بنائے, حیسب اللہ 37، کپتان بابر اعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے.

رومن پاول 23،محمد حارث19 ،پال والٹر16،آصف علی 13،صائم ایوب 7، نوین الحق 6رنز بنا سکے.لک ووڈ17 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے.

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/23/02/2024/pakistan-super-league-9/70549/

ملتان سلطانز کے محمد علی، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ملتان سلطانز کے محمد علی، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹام کیڈ مور، محمد زیشان اور وقار سلام خیل کی جگہ حسیب اللہ خان، عارف یعقوب اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی کی جانب سے جیتنے کے لیے کراچی کو 154 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جو کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،شعیب ملک کی وکٹ گرنے کے بعد کیرون پولارڈکریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ کو یک طرفہ بنادیا۔

انہوں نے پشاور زلمی کے اسپنر کو ایک اوور میں 3 چھکے اور 2 چوکے مارے اور فتح سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیااور 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 جبکہ سلام خیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔ شان مسعود کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ کراچی کنگز کے بائولرز نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زلمی کے کسی کھلاڑی کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا۔

کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف عمدہ باؤلنگ۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز مکمل ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی کی پوری ٹیم واپس پویلین بھیج دی۔ پشاور زلمی نے 154 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کیلئے مقررہ اوورز میں 155رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم 51 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم کے علاوہ روومین پاول نے 25 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 16 گیندوں پر 23 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کے میرحمزہ اور حسن علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈینیئل سامس نے 2 کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کی ۔ کراچی کنگز کے شعیب ملک اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا تھا جو ملتان سلطانز کی ٹیم نے باآسانی مکمل کرلیا۔