لاہور پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار
Image

لاہور:(سنو نیوز) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں منشیات فروخت کرنے والی ملزمہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس پی رانازاہد حسین نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو میں بتایا کہ منشیات کی سپلائی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے کریک ڈاؤن کیا۔ بڑی کارروائی میں پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گرفتارکرکےبھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی گئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ کےخلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کر رہی تھی لیکن اس مکروہ فعل کو ناکام بنا دیا گیا۔ منشیات فروش گروہ کی سرغنہ ملزمہ کا نام عظمیٰ جمیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ عظمیٰ جمیل سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمہ اپنے خاوند جمیل کیساتھ مل کر پشاور سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتی تھی ۔ اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ایس پی رانا زاہد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمہ کو شاہدرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمہ کاخاوند فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کا ٹھکانہ جیل ہے ۔ منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔