سونے کی قیمت میں فی تولہ کمی
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ کمی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں کمی  کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 214100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے کی کمی سے 183556روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

گذشتہ روزبین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے باعث صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کم ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے باعث نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

چند ماہ قبل پاکستان میں گولڈ کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔ اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دولاکھ دس ہزارآٹھ سو روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا ملک میں گذشتہ ہفتوں کے برعکس چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی تھی۔ بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 580 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے 15 پیسے کم ہونے سے 2 ہزار 211 روپے 93 پیسے ہو گئی تھی۔