پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیب میں دھماکا
1/23/2024 9:52
لاہور:(سنو نیوز) ہسپتال کے ذرائع کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لیب کی مشینری میں خرابی سے دھماکا ہوا ہے، الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے دو طلبا زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنز کی لیب میں نصب مشینری میں خرابی سے واقعہ پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایران میں قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دھماکا ہوا تھا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، ایرانی میڈیا نے رپورٹ میں کہا تھا کہ قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں ہونے والے دو دھماکوں میں اب تک 103 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کرمان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 50 زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کرمان کے نائب گورنر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ کرمان میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ شہاب صالحی نے کہا کہ دھماکوں کی وجہ “دو بم دھماکے” تھے، دونوں دھماکے “10 منٹ” کے وقفے سے ہوئے، کرمان میں گولزار شہدائے جانیوالے راستے میں صاحب الزمان مسجد کے قریب دھماکا ہوا۔ علاقے کے لوگوں کو جلد از جلد وہاں سے نکلنے کو کہا گیا ہے۔ ہلال احمر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جب دھماکے ہوئے اس وقت تقریب میں بھیڑ بہت زیادہ اور سڑکیں بلاک تھیں، ایران کے سرکاری ٹی وی نیوز چینل نے تقریب کی تصاویر دکھائیں جن میں لوگ خوفزدہ دکھائی دے رہے تھے۔ دھماکا کہاں اور کیسے ہوا؟ دوسری جانب مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صہیب الزمان مسجد کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی جہاں ایران کے پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز کے سربراہ سلیمانی جنوبی ایران کے شہر کرمان میں دفن ہیں۔ کچھ دیر بعد صہیب الزمان مسجد کے قریب دوسرے دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی، دھماکوں کے بعد ہونے والی بھگدڑ میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے کیونکہ بہت سے لوگ سلیمانی کی برسی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage