چنئی :(سنونیوز)پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بہت زیادہ مس کرر ہے ہیں۔ہماری بائولنگ ابھی بھی نمبر ون ہے ،کبھی بیٹنگ کلک کرجاتی ہے تو کبھی بائولنگ۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ میچ کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ افغان بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی بدقسمتی سے ہم ان رنز کو روک نہیں پائے،بائولرز کبھی کبھار اپنی لائن لینتھ پر بولنگ نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے پریشر آجاتا ہے او ر ہم اس پریشر کو ہینڈل نہیں کرپاتے۔
ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے اعتراف کیا کہ ہمارے اسپنرز کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہم 4 بال ٹھیک کرتے ہیں جبکہ باقی دو بال پر ہم بائونڈری دے دیتے ہیں ہم اس پریشر کو قابو میں نہیں لاپارہے۔
پے در پے شکست کے حوالے سے بابراعظم نے واضح کیا کہ ہر ٹیم کے خلاف میچ نیا ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا بیسٹ دیں۔پریکٹس میں ہمارے بائولرز اپ ٹو مارک ہوتے ہیں لیکن میچ میںجب مار پڑتے ہیں تو بولر کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم اسکور میں اوور مکمل کرے۔
آخر میں بابراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس ہار سے سیکھیں،ہم کوشش کریں گے کہ پوزیٹیو چیزوں کوسوچیں اور جو ہم نے بہتر نہیں کیا اس کے بارے میںبات کریں کیونکہ ہم نے مختلف ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلنا ہے تو ہم بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ آج چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ،افغانستان نے 283 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں مکمل کیا،افغان ٹیم کی جانب سے 3 اوپنرز نے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کو تاریخی فتح دلوائی جس کے بعد افغانستان کا پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے سلسلے کو بریک لگ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈکپ:افغانوں نے شاہینوں کو ڈھیر کردیا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں دوسرا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،افغانستان نے 283 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔ افغانستان نے پاکستان کی ٹاپ بائولنگ کا بھرکس نکال دیا،رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا،گرباز 65 جبکہ ابراہیم زردان 87 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،افغانستان کی پہلی وکٹ 130 رنز کے اسکور پر گری۔
پاکستان کی جانب سے ناقص بائولنگ کے ساتھ ساتھ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس کے باعث افغان کھلاڑی رنز اسکوربورڈ پر جوڑنے میں کامیاب رہے۔رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 48 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage